?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کا تعلق اگر میری جماعت سے بھی ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دولت سے مالا مال دو خاندانوں سے ہے، دو کرپٹ پارٹیوں کے راج میں تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے غیرملکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈرشپ کرپٹ ہوتی ہے،پاکستان کی بدحالی اور مسائل کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں۔ دونوں خاندانوں نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں2 کرپٹ پارٹیوں کا راج ہوتو تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں، چینی اسکینڈل پر حکومت نے ایکشن لیا، کرپٹ عناصر کا تعلق میری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی ہونی چاہیے۔ وزیروں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تو خود شفاف تحقیقات کروں گا۔ انہوں نے والد سے متعلق بتایا کہ میرے والد نے پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی انجینئرنگ کنسلٹنسی فرم قائم کی تھی، جبکہ میں پاکستان کا سب سے زیادہ فنڈ جمع کرنے والا شخص ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ کشمیر کامسئلہ ہر فورم پر اجاگر کیا اور کرتے رہینگے ،بی جے پی کی حکومت بھارت اورخطے کیلئے خطرناک ہے، اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو پاکستان اتناہی موثر جواب دے گا ،افغانستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ عوام امداد کی منتظر ہیں،دنیا نے توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، نبی کریم ﷺ میرے رول ماڈل ہیں،چاہتا ہوں نوجوان نبی پاکﷺ کی تعلیمات کے مطابق عمل کریں۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کو شش کررہے ہیں،قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ مہذب نہیں بن سکتا، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر
ستمبر
امریکہ میں سعودی اور صیہونی حکام کی ملاقات کا انکشاف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: انٹرسیپٹ نیوز سائٹ نے امریکہ کے تعاون سے سعودی اور
مئی
رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ
?️ 13 مئی 2022لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق
مئی
عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ بیرسٹر سیف
?️ 25 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات
ستمبر
دشمن سجمھوتے کے پیچھے رہے اور ہم نے کیا کیا؛فلسطینی کمانڈر کا انکشاف
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ کے کمانڈر نے غزہ
اکتوبر
ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر
اپریل
لبنان میں داعش کے مرکز کا خاتمہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان کی عوامی سلامتی نے بیروت میں رسول ہسپتال کو ڈرون
جنوری
روس کے خلاف امریکی پروپیگنڈے میں شدت
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ
فروری