?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اس وبا کی تیسری لہراپنے زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 537 ہوگئی ہے، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.03 فی صد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو آٹھ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 537 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 198 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.03 فی صد رہی۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 107 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 20 لاکھ 56 ہزار 986 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 522 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ88 ہزار 680 ہے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے ایس او پیزپر عملدرآمد کرنے اور سخت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں فوج اور اس حکومت کی کابینہ
جون
قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے
جنوری
تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو
اگست
شلپا شیٹی اپنے شوہر سے کیوں علیحدگی اختیار کرنا چاہتی ہیں؟
?️ 30 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق افواہیں ہیں کہ
اگست
مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوج کا تربیتی اڈہ کھل گیا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں جنوبی لبنان کی طرز
ستمبر
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اگست
صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب اللہ کی تیاری: شیخ نعیم
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، جو لبنان کی حزب اللہ کی پہلی نسل
جولائی