کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی

?️

کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 ایف سی اہلکار شہید 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب 156 ونگ ٹل اسکاؤٹس کے پوسٹ پر نا معلوم دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار خالد بنگش، حوالدار جدید اورکزئی ، لانس نائک ولایت حسین طوری ، لانس نائک شہید الرحمٰن، سپاہی نظام الدین محسود اور سپاہی صفت اللہ آفریدی شامل ہیں۔

چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں ثواب گل خٹک، نائک سعید خان خٹک، نائک عابد حسین خٹک، لانس نائک طاہر بنگش، سپاہی عامر سہیل آفریدی، سپاہی طیب الرحمٰن اور سپاہی توحید اللہ مروت شامل ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو بھی لوئر کرم کے علاقے میں کانوائے میں شامل پاراچنار کے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور 5 بچوں سمیت تقریبا 41افراد شہید ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا جب کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے کرم ایجنسی کو ملانے والی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں، 3 دسمبر کو ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے تھے، اس دوران علاقے تعلیمی ادارے بھی دوبارہ سے کھلنا شروع ہوگئے تھے اور کاروباری بھی کھل گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ: تہران اور اسلام آباد کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران

تل ابیب کی غزہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios نیوز سائٹ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ

اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:  عراقی خبر رساں ذرائع نے آج صبح 1 بج کر

پی پی پی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے پر اتفاق

?️ 7 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر

پاکستان کا دیگر ممالک جانے کے منتظر افغان مہاجرین کو فوری ویزا دینے پر زور

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ان افغان شہریوں کے لیے تیز رفتاری

دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

?️ 4 مارچ 2024شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں

میر واعظ عمر فاروق کا بارشوں او سیلاب سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پر اظہار دکھ اور افسوس

?️ 29 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے