کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ

?️

کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں چودہ جنوری تک  مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گلشن اقبال بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون چودہ جنوری تک نافذ رہے گا اور شہر میں اومیکرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ فعال ہے۔

یاد رہے کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 برس کے درمیان ہیں، جب کہ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے گیارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ان کے دیگر اہل خانہ اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ افراد کے گھر پہنچی، اور اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا لے لیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ

اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں:صیہونی تارکین وطن

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں اشیائے خورد نوش

یوم علی پر سخت سیکیورٹی انتطامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

?️ 22 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ

اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں

صیہونیوں کا منصوبہ بند طریقے سے فلسطینی خواتین قیدیوں پر تشدد

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں فلسطینی خواتین قیدیوں

نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کے سفارتی اہداف

مجھے یقین نہیں ہے کہ پیوٹن زندہ بھی ہے: زیلنسکی

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک عجیب و غریب بیان

اگر جنگ جاری رہی تو اسرائیل معاشی تباہی کا شکار ہوگا

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق بعض ریزرو فوجیوں کے انخلا کے وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے