?️
کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں چودہ جنوری تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گلشن اقبال بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون چودہ جنوری تک نافذ رہے گا اور شہر میں اومیکرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ فعال ہے۔
یاد رہے کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 برس کے درمیان ہیں، جب کہ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے گیارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ان کے دیگر اہل خانہ اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ افراد کے گھر پہنچی، اور اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا لے لیا۔


مشہور خبریں۔
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
شیخ رشید کا نوازشریف کے لئے بڑا اعلان
?️ 25 جنوری 2021شیخ رشید کا نوازشریف کے لئے بڑا اعلان اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی
جنوری
امریکہ کب تک صیہونی ریاست کو تھامے رکھے گا؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب
اکتوبر
تل ابیب بتدریج حماس کے سامنے ہتھیار ڈال رہا ہے
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: جیسا کہ پیشین گوئی کی گئی ہے، تمام یرغمالیوں کی رہائی
نومبر
پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک
اگست
حماس کی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں
مئی
سعودی عرب میں قیدیوں کے سلسلہ میں بڑھتے خدشات
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق
اکتوبر
پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے
مارچ