?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو نظر اندازنہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملکی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ کراچی کے شہریوں کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی، وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور اعلان شدہ منصوبوں کا اجرا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے تکنیکی اور مالی طور پر ممکنہ طریقے برؤے کار لائے جائیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس میں کہا کہ اس وقت وزیراعظم کی تمام تر توجہ کراچی شہر پر ہے کیونکہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے اس شہر کی خاص اہمیت ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی کے تین بڑے نالوں محمودآباد، گجر اور اورنگی، ملیر اور لیاری کے دریاؤں اور نالوں کے اطراف سڑک کی تعمیر، سیوریج سسٹم اور یوٹیلیٹیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چئیرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ نالوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور تجاوزات ہٹانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، محمودآباد اور اورنگی نالے پر پیش رفت بالترتیب سو فیصد اور 98 فیصد ہے جبکہ گجر نالے پر سے تجاوزات ہٹانے میں نواسی فیصد پیش رفت ہو چکی ہے۔
دوسرے نالوں میں بھی یہ کام تیزی پکڑے گا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بقیہ سول ورکس جون 2022تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیراعظم کو گرین لائن اور اورنج لائن بی آر منصوبے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گرین لائن اس سال اکتوبر سے فعال ہو جائے گی، وسط ستمبر 2021 تک چین سے اسی بسیں پہنچ جائیں گی، اسی طرح حکومت سندھ کی درخواست پر ایس آئی ڈی سی ایل اورنج لائن کے لیے 20 بسیں منگوا رہی ہے جو اس سال دسمبر تک پہنچ جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا:شیخ رشید
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
مارچ
ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بیگز کی گمشدگی
فروری
غزہ میں ایک اور خوفناک دن
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ
جون
ایران کے مقابلہ میں امریکہ ناکام ہو چکا ہے:امریکی سینٹر
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی سینٹر نے ایران کے مقابلہ میں امریکہ کی شکست کا
فروری
یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے بدھ کے روز ایپل اور میٹا پر
اپریل
صیہونی طرز کی آزادی بیان
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے
نومبر
نتین یاہو بائیڈن سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ حماس کی کاروائیوں
فروری
امام خمینی کی دعوت ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہی:عراقی اہلسنت عالم
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراق کے اہلسنت عالم دین اور سرکاری ترجمان عامر البیاتی کا
جون