کراچی کے تاجروں کا جلد نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے نئی ایئر لائن لانے کا اعلان کردیا، ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن جلد متعارف کروائی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ نئی ایئرلائن کے نام ایئر کراچی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ ایئرلائن کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو ایئر کراچی کا چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) مقرر کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایئر لائن کے لیے 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر کراچی میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل اور حمزہ تابانی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر کراچی میں ہر شیئر ہولڈر کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے، ایئر کراچی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی بھی ’ایئر سیال‘ کے نام سے ایئرلائن متعارف کراچکی ہے جس کا قومی اور بین الاقوامی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

ابتدائی طور پر ایئرلائن کا فضائی آپریشن صرف پاکستان تک محدود تھا تاہم 29 مارچ 2023 سے دبئی اور مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے دسمبر 2020 میں سیالکوٹ میں ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ایئر سیال کے وائس چیئرمین فضل جیلانی نے ڈان کو بتایا تھا کہ اگرچہ 180 مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نجی ملکیت والی ایئر لائن کو 2017 میں ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعے اپنے آپریشن چلانے کی اجازت مل گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے کیا کیا اور ن لیگ کیا کر رہی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما

بیرسٹرگوہر نے بانی کی رہائی کومذاکرات سے الگ کر دیا، مشیرقانون کا بڑا دعوی

?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مشیر برائے قانون وانصاف پنجاب بیرسٹر عقیل ملک نے

حماس کی رفح میں موجودگی؛ صیہونی حیران و پریشان

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت حیران ہے کہ حماس کی افواج ایک سال سے

سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:   سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے جھنڈے کی تبدیلی کے مسودے

بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل

کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

پلوامہ حملے پر ستیہ پال کے انکشافات نے پاکستانی مؤقف کی ایک بارپھر تصدیق کردی، ترجمان دفترخارجہ

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت

شہید راشد منہاس نے  نے عزم و ہمت کی مثال قائم کی: فواد چوہدری

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے