?️
کراچی(سچ خبریں)اساتذہ نے اپنی سروس کو مستقل کا مطالبہ کرنے کے لئے کراچی میں وزیر اعلی ہاوس کے قریب احتجاج کیا جس دوران پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین اور پولیس نے بتایا کہ 29 اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریبا 957 ہیڈ اساتذہ نے گزشتہ 23 روز سے کراچی پریس کلب کے باہر اور بعد میں 7 روز سے سندھ اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا تھا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام مطلوبہ امتحان پاس کرچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان کی ملازمتوں کو مستقل نہیں کررہی ہے۔
ان میں سے 100 کے قریب اساتذہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے چند گز دور واقع پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل پر پہنچے جہاں انہیں منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس نے تشدد کیا۔مظاہرین نے دعوٰی کیا کہ پولیس نے 9 خواتین اساتذہ سمیت ان کے 20 ساتھیوں کو حراست میں لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ جمہوری حقوق کی بات کی تھی لیکن پولیس نے ان پر تشدد کیا۔مظاہرین نے اپنی خدمات کو مستقل کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
حراست میں لیے جانے والے اساتذہ میں سے ایک فائزہ فاطمہ نے بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے حراست میں لی گئی 9 خواتین اساتذہ کو رہا کردیا۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھیوں پر لاٹھی چارج کیا اور مبینہ طور پر ان میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے۔
فائزہ فاطمہ نے بتایا کہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے ٹیسٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم میں مجموعی 957 ہیڈ ماسٹروں کو بھرتی کیا گیا تھا تاہم حکومت سندھ ان کی خدمات کو مستقل نہیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کیلئے وفاقی حکومت کی ‘بے حسی’ پر سخت احتجاج کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ دیگر صوبائی محکموں میں ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی طرز پر سندھ اسمبلی سے قانون سازی کے ذریعے ان کی خدمات کو بھی مستقل بنایا جائے۔
ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس صرف احتجاج کرنے والے اساتذہ کو ‘پیچھے دھکیل’ رہی ہے اور ان پر لاٹھی چارج نہیں ہوا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس نے تمام حراست میں رکھی گئی خواتین اساتذہ کو رہا کردیا ہے جبکہ تقریباً 11 اساتذہ اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
ادھر ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
’ایلون مسک اسرائیل کی منظوری کے بغیر غزہ کو انٹرنیٹ فراہم نہیں کریں گے‘
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے سماجی پلیٖٹ فارم
نومبر
اسرائیلی فورسز کی جانب سے شامی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں: شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کی
ستمبر
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق
?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر
جون
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع
?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم
نومبر
پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ
?️ 29 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے
مئی
غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز
جنوری
بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے
?️ 14 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج
مئی