?️
کراچی (سچ خبریں)رینجرز اور کراچی پولیس نےکراچی میں دہشتگردی کے بہت بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیاہے، انٹیلی جنس اطلاعات پر اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیےگئے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور محمد عرف بیت اللّٰہ، حیات اللّٰہ اور خان بہادر عرف قاری باسط شامل ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد فورسز پر کریکر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کی کراچی میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی ہے، جو حال ہی میں افغانستان سے کراچی پہنچے ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے 2008 میں کالعدم ٹی ٹی پی مولوی فقیر گروہ میں شمولیت اختیار کی، 2014 میں داعش میں شمولیت اختیار کرکے متعدد دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق 2008 میں خرکے باغ، باجوڑ ایجنسی اور عنایت قلعہ بازار میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے گئے، 2012 میں چوگام میں آرمی اور ایف سی پر حملےمیں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے۔رینجرز ترجمان کے مطابق 2013 میں سلار زئی باجوڑ میں پاکستان آرمی پر حملے میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے۔
دہشتگردوں نے باجوڑ میں متعدد دھماکے کیے جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، جنہیں مزید کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
اگست
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
ہم تیسری عالمی جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے آج منگل کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
جاپان اور برطانیہ کی یوکرین کو ایک ارب ڈالر کی امداد
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کو ملنے والی فوجی اور مالی امداد کے
دسمبر
غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ ٹیم کے درمیان اختلاف
?️ 26 دسمبر 2025غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ ٹیم
دسمبر
مروان برغوطی کی قید تنہائی پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مروان برغوطی کی قید تنہائی
اگست
صیہونیوں کی عارضی حکومت کا خاتمہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بہت سی صہیونی شخصیات اور مصنفین نے صیہونی عارضی حکومت
ستمبر