?️
کراچی(سچ خبریں)کراچی میں نسلہ ٹاور کو سرکاری انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیڈلائن ختم ہونے پر رہائشیوں کی اکثریت نے گھر خالی کرنے سے انکار کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اب پچاس فیصد سے زائد مکین گھر خالی کر چکے ہیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نسلہ ٹاور سے 50 فیصد سے زائد مکین منتقل ہوگئے ہیں اور دیگر رہ جانے والے رہائشی سامان کی منتقلی میں مصروف ہیں۔سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ہدایات بھی جاری کر دی تھیں۔
انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو تحویل میں لے لیا ہے اور عمارت مکمل خالی ہونے کے بعد اسے مسمار کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا جو ایک ہفتے کے اندر مکمل ہوگا۔نسلہ ٹاور کے متاثرین نے معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدالت نے بلڈر کو ادائیگی کاحکم دیا تھا لیکن کسی نے ادائیگی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارود سےگرانے اور عمارت کے مالک کو متاثرین کو رقم دینے کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ اگر عمارت کا مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی اس کا پلاٹ بیچ کر رقم دلوائیں۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح 27 اکتوبر کو قابضین کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن
اکتوبر
کیا یوکرین اپنے دہشت گردانہ حملےجاری رکھے گا؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:روسی سرزمین پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، روسی وزارت
اگست
اسرائیل کو امریکی ناکام پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے:صیہونی تجزیہ کار
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے تل ابیب حکومت کو مشورہ دیا
مارچ
ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے
جون
جتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، مذہبی جماعت کے مستقبل کا فیصلہ وفاق کرے گا، عظمیٰ بخاری
?️ 23 اکتوبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے
اکتوبر
بائیڈن کی مقبولیت گر 38 فیصد تک آ گئی
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: جہاں وائٹ ہاؤس نے حالیہ دنوں میں امریکی صدر
جولائی
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ پر صوابی میں پاورشو: بیرسٹر گوہر کا ملک کیلئے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ
?️ 9 فروری 2025صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
فروری
طورخم سرحد غیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھل گئی، دوطرفہ تجارت بدستور بند
?️ 1 نومبر 2025خیبر (سچ خبریں) طورخم سرحدی گزرگاہ غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی
نومبر