?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ برس 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔کراچی سے لیکر خیبر تک سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور امیدوار آج شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔
آج نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی این اے 130 سے اپنے کاغذات جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقبال احمد خان، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا سلیم اللہ قادری نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے این اے 150 ملتان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
این اے 150سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، سربراہ ایم کیوایم نے این اے 248 اور این اے 250 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی، اس وقت درخواستوں پر سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
خیال رہے کہ ہائیکورٹس نے حلقہ بندیوں کے 15 مقدمات الیکشن کمیشن واپس بھجوائے ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے الیکشن کمیشن 30 نومبر کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرائے۔


مشہور خبریں۔
ہنٹر بائیڈن کے لیے عام معافی؛ امریکہ میں عدالتی بدعنوانی کی ایک قدیمی روایت
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو اپنے صدارتی اختیارات
دسمبر
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم قانونی تنظیم
مئی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے
مئی
سیلاب کی تباہ کاریاں: ڈی جی خان میں ہزاروں افراد ڈائریا، دیگر بیماریوں میں مبتلا
?️ 4 ستمبر 2022پنجاب: (سچ خبریں)ملکی تاریخ کے تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب زدہ
ستمبر
پشاور: مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے
مارچ
وزیر تعلیم نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چیف الیکشن
مارچ
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر