کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ برس 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔کراچی سے لیکر خیبر تک سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور امیدوار آج شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔

آج نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی این اے 130 سے اپنے کاغذات جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے  اقبال احمد خان، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا سلیم اللہ قادری نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے این اے 150 ملتان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

این اے 150سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ  این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، سربراہ ایم کیوایم نے  این اے 248 اور  این اے 250 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی، اس وقت درخواستوں پر سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ ہائیکورٹس نے حلقہ بندیوں کے 15 مقدمات الیکشن کمیشن واپس بھجوائے ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے الیکشن کمیشن 30 نومبر کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرائے۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے

ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایران، روس اور چین کے درمیان

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا

ڈونلڈ لو رجیم چینج کو تسلیم کر لیتا تو دباؤ جو بائیڈن حکومت پر آتا، عمران خان

?️ 26 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان

سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر

?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ

غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے