کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کے بارے میں سابق وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے پس پردہ مقاصد کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سابق وزیر کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کے نتیجے میں قومی ایئرلائن اور خزانے کو ہونے والے نقصانات کا تعین بھی کرے گی۔

مزید رپورٹ کیا کہ کابینہ نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے صوبائی کوٹے میں 25 فیصد تک کمی کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق کی-

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مذکورہ چارٹر کے بانی اراکین میں سے ہے، اس اقدام کے تحت 20 کروڑ ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 ارب درخت اگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر 2024 میں یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کے یورپ میں فلائٹ آپریشن سے پابندی اٹھالی تھی۔

10 جنوری 2025 کو قومی ایئرلائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا تھا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچ گئے تھے۔

جون 2020 میں اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ کمرشل پائلٹس کی ایک بڑی تعداد نے ’مشکوک لائسنس‘ حاصل کر رکھے ہیں۔

جس کے بعد یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا، بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔

15 ستمبر 2024 کو کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے پروازوں کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے حوالے سے معاملے پر اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ

?️ 6 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کو پوری دنیا میں سراہا گیا: دفتر خارجہ

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے

عالمی جمہوریت ٹھیک نہیں چل رہی: پوپ فرانسس

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے دنیا میں جمہوریت کی حالت کے بارے

برطانیہ میں سعودی شاہی خاندان کی کچھ جائیداد فروخت

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی

علاقائی رابطہ اختیاری نہیں، ترقی و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار

?️ 23 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلیوں کو مکمل طور پر سیکورٹی، ٹیکس اور کسٹم کی سہولت

?️ 2 نومبر 2021 سچ خبریں: یو اے ای لیکس کی طرف سے حاصل کی گئی

مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح کے محلے پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے شیخ جراح محلے پر حملے کے بعد مقبوضہ

دار الارقم اسکول پر اسرائیلی بمباری پر حماس کا شدید ردعمل

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دار الارقم اسکول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے