روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

?️

ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا جنگی طیارہ تیار کیا گیا ہے جو آگے بڑھتے ہوئے پیچھے سے فائر کھول کر اپنے دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طیارے نے دیگر ممالک منجملہ امریکا کی نیندیں  حرام کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جنگی طیارہ روس کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ جدید ترین جنگی طیارے کا نام  Tupolev Tu-160M  رکھا گیا ہے جو اپنے پچھلے حصے میں لگے میزائل سے دشمنوں کے طیاروں کو باآسانی تباہ کر سکتا ہے۔اس سپر سونک بمبار طیارے میں پیچھے سے آنے والے دشمن طیارے کا پتا لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔

نیا روسی ساختہ وائٹ سوان دنیا کی تاریخ کا پہلا طیارہ ہے جو اس صلاحیت سے لیس ہے۔ Tu-160M ریورس لانچ میزائل کے استعمال کے ذریعے دشمن کے طیاروں کا پتا لگانے اور اسے روکنے کے قابل ہے۔روس کی جانب سے تیار کردہ نئے Tu-160M طیارے پر ایک ریئر ویو ریڈار اسٹیشن نصب کیا گیا ہے جو اس بمبار طیارے کو فضا سے اپنے دفاع کے لیے ریورس لانچ میزائل استعمال کرنے کے قبل بناتا ہے۔

گزشتہ سال روس کے نئے دفاعی نظام نے امریکا کو حیران کر دیا تھا۔ روسی صدر نے مسلح افواج کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ”ایس 500“ میزائل سسٹم سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار تیار کیے ہیں جو دفاع کو مزید مستحکم کریں گے، بہت جلد فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایس 500 اور سرمت سپرسونک میزائل دے گا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر کے حالیہ بیان نے امریکا سمیت تمام مغربی ممالک کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ

پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل

صیہونیوں نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی جیل میں کورونا وائرس پھیلایا ہے:جہاد اسلامی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کےایک رکن نے اپنے بیان میں

جنگوں میں فوجی برتری پر امریکہ کے انحصار کا دور ختم 

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: جریدہ فارن افیئرز میں شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ پیپے

پاکستان کا نوجوان حصول علم کے لئے کوشاں ہے: صدر مملکت

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے

یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے

چودہ فیصد آبادی کے باوجودبھارتی حکومت میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں:عمر عبداللہ

?️ 21 ستمبر 2024جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے