?️
جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مسلم دشمن قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آبادی کا 14 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہونے کے باوجود بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی آزادی کے بعدیہ پہلی حکومت ہے جس میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ سے جو جموں و کشمیر میں مسلمانوں سے ووٹ مانگتے ہیں، پوچھا جانا چاہیے کہ مرکزی حکومت میں ہماری کوئی آواز کیوں نہیں ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایاکہ ہم ایسی پارٹی کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں جو ہماری مساجد کو تالے لگاتی ہے، مسلمانوں کی دکانوں کو منہدم کرتی ہے اور ہماری لڑکیوں کو اسکول جانے کے لیے اپنے نقاب اتارنے کا حکم دیتی ہے؟عمر عبداللہ نے یقین ظاہرکیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاست کا درجہ بحال کرائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہم نے اہم تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ ہم کبھی ایک ریاست تھے جس کا اپنا جھنڈا اور آئین تھا۔ اب لداخ ہم سے چھین لیا گیا ہے اور ہم اپنے آپ کو نمائندگی کے بغیرسمجھتے ہیں۔ تاہم تبدیلی ممکن ہے۔5اگست 2019کو جو کچھ ہوا، وہ خدا کی مرضی نہیں تھی۔ یہ دہلی کی طرف سے رچی گئی سازش تھی۔انہوں نے کہاکہ ایک دن ہم اپنے حقوق دوبارہ حاصل کرلیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسقاط حمل کے معاملے میں ٹرمپ کا یو ٹرن
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ریپبلکن اسقاط حمل کے حقوق کے
ستمبر
امریکہ کی آتش افروزی کا تسلسل آبنائے ہرمز کی بندی کو مزید مضبوط کرے گا: ذوالقدر
?️ 1 اگست 2026سچ خبریں: محمد باقر ذوالقدر، سیکریٹری عالی قومی سلامتی کونسل نے کہا
اگست
تارکین وطن کے ساتھ امریکہ کا نیا جارحانہ سلوک
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک شہر کے حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے گورنر
اگست
دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا، ہم متحد رہیں گے۔ طاہر اشرفی
?️ 29 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا
مارچ
صوبے کا مقدمہ دلیل سے لڑیں گے، وفاق سے حق لے کر رہیں گے: فیصل کریم کنڈی
?️ 22 دسمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
دسمبر
مشکل اصلاحات ہوچکیں، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یقین دہانی کروائی ہے
جون
کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے، رانا ثنا اللہ
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
مئی
گورنر اسٹیٹ بینک نے الحبیب ایکسچینج کمپنی کا افتتاح کر دیا
?️ 26 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4
مارچ