?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی مظالم سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، کابینہ نے اس مقصد کیلئے اسٹیٹ بینک کو ایک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے لئے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے، اجلاس کو وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس پر عملدرآمد کے بارے میں بتایا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کے ای گورننس پروگرام پر عملدرآمد کے اقدامات کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ای گورننس ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں چودہ درجے بہتری آئی ہے۔
اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ وفاقی حکومت کی تمام چالیس ڈویژنوں میں ای آفس پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ کچھ وزارتوں میں یہ عمل مکمل ہو گیا ہے۔
وزیراعظم نے ای آ فس میں مزید بہتری لانے اور دو ہفتے بعد اس حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے فلسطین کے لئے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تین دن میں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی افواج کے زیر عتاب فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ہمیں بحیثیت قوم متحرک ہونا پڑے گا، حکومت لبنان میں پھنسے 71 پاکستانی شہریوں کو بذریعہ دمشق وطن واپس لا رہی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ اور فلسطین میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بریفنگ کےد وران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک پاکستان کی جانب سے 1810 ٹن پر مشتمل ادویات، غذائی سامان، ملبوسات اور دیگر امدادی اشیاء کی 10کھیپ فلسطین بھیجی جا چکی ہیں، مزید پاکستانی شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے وطن واپس لانے کے لئے اقدامات لئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے تین دن میں حکومت پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لئے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی افواج کے زیر عتاب فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ہمیں بحیثیت قوم متحرک ہونا پڑے گا، امدادی سرگرمیوں میں ملک کی معروف این جی اوز کو شامل کیا جائے، غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلبا کو پاکستان میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں، اس سرگرمی میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان لبنان میں پھنسے 71 پاکستانی شہریوں کو بذریعہ دمشق وطن واپس لا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور زمینی و فضائی حملوں کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہو گیا جہاں ایک سال کے دوران تقریباً 42 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز حکومت کی جانب سے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) بلائی گئی تھی جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ اسرائیل کو نسل کشی پر مبنی اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
نگران حکومتِ پنجاب نے بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل
نومبر
عراق اور ترکی نے تجارتی حجم کو 30 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا
?️ 14 اگست 2025عراق اور ترکی نے تجارتی حجم کو 30 ارب ڈالر تک بڑھانے
اگست
جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا
?️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر
مئی
ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام
جولائی
خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: ایک عبری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے قطر کی کوشش
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی
جنوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی
اگست
یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی
جولائی