?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے اس دوران وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، تاحال کوئی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس عملے میں سے تاحال کسی کا کورونا پازیٹو نہیں آیا، ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم اسٹاف کے بعض افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔آفس عملے کے بعض افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ خیال رہے عمران خان کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد وزیراعظم آفس کے تمام عملے کی ٹیسٹنگ ہوئی۔
یاد رہے کہ کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
اپنی ٹوئٹ میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک وزیراعظم اور خاتون اول کو شفا عطا فرمائے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022
مارچ
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
سعودی عرب میں استحکام کا واحد راستہ یمن میں امن کا قیام ہے:انصاراللہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے استکبار مخالف تقریب کی سالگرہ
مئی
چین اور امریکہ کے درمیان معاملہ نہ ہونا دیوانگی ہے: روبیو
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں: مارکو روبیو، امریکی وزیر خارجہ نے پیر کے روز
فروری
ایران کے خلاف جنگ پر آسٹریلیا کا انتباہ؛ عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:آسٹریلیا کے ایک وزیر نے ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی
اپریل
بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور
اپریل
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ فضائی مقابلے کا منصوبہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب امارات اور قطر ایئر ویز کے ساتھ مقابلہ کرنے
جولائی
عمران خان کی ہدایت کے بعد اداروں کے خلاف ٹرینڈز میں کمی
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے
اپریل