کابینہ نے وزیر خزانہ کے فیصلے پر لگائی روک

کابینہ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تجویز مسترد کر دی۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر غور کیا۔کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ حماد اظہر بہترین طریقے سے ملکی معیشت سنبھا لیں گے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر وزیرِ اعظم عمران خان اور اراکینِ کابینہ کو بریفنگ دی گئی، وزیرِاعظم اور کابینہ ارکین نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اظہارِ تشویش کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک سے متعلق ملک گیر مہم چلائی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے دوران بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی گئی تھی جس پر ای سی سی کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے بھارت سے چینی، کپاس اور دھاگہ درآمد کرنے کی سمریاں وزیرِاعظم عمران خان کی اجازت کے بعد ای سی سی کو بھجوائی گئی تھیں۔اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ حماد اظہر نے بھی بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا

🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات

متنازع آئینی پیکج اگلے ہفتے پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان

🗓️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے

پاک فوج کا سربراہ ایسا انسان ہونا چاہیے جو ہر قسم کی تنقید، شک و شبہ اور غلطیوں سے پاک ہو

🗓️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ

اپوزیشن شاکڈ ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے:عمران خان

🗓️ 3 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے

وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

🗓️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی

ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی

مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کی تقریر میں خلل ڈالا

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ایسی صورت حال میں جب زندگی گزارنے کے اخراجات اور

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے

🗓️ 18 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے