?️
ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو ایک شہری کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ درہ زندہ علاقے میں پیش آیا۔
بلال فیضی نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ان زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں ہی آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
اسی طرح 6 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
قبل ازیں 5 نومبر کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل کلاچی تھانے کی حدود میں روڑی کے علاقے میں بھی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک اور کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا۔
4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
3 نومبر کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس پر کیے گئے بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یکم نومبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان جانتا ہے کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
فروری
ملک بھر میں ایک ہی تعلیمی نصاب ہوگا:وزیر تعلیم
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم
اگست
حزب اللہ کا صہیونیوں کے خلاف شام کی عالمی حمایت کا مطالبہ
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت
دسمبر
کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے
نومبر
مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی: اسد عمر
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا
فروری
امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور
مئی
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
ملکی چیلنجز نعروں سے نہیں خدمت سے حل ہوں گے۔ بلاول بھٹو
?️ 13 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
جنوری