?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو گئی، تاہم کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 357 کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 357 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 688 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 89 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 432 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 61 ہزار 558 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 151 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 23 ہزار 473 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 53 ہزار 51 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 310 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 25 ہزار 703 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 490 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 210 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 463 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 619 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 907 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 923 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 734 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 812 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 345 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 183 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ جسمانی اور نفسیاتی طور پر 62 ہزار صہیونی ہلاک
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کی شدید فوجی سنسر شپ اور قابض حکومت کے
جون
روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا
فروری
ٹرمپ کا ایران کو پیشکش کرنے کا دعویٰ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان
مئی
گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے
فروری
امریکی کانگریس کی طرح صیہونیوں کو بھی حملے کا خطرہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے
جون
مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: سابق لبنانی وزیر عدنان السید حسین نے مہر نیوز ایجنسی کے
اگست
امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور
جون
صیہونی تیسرے انتفاضہ سے خوف زدہ
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
نومبر