ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلی ڈگری رکھنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ذوالفقار احمد کو برطرف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے ڈی جی ذوالفقار احمد کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔

برطرفی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار احمد نے اپنے ابتدائی تقرر کے وقت اپنی تعلیم جارج میسن یونیورسٹی، فیئرفیکس، ورجینیا، امریکا سے ایم بی اے اور ویسٹ ووڈ کالج، ورجینیا، امریکا سے بی بی اے کے طور پر ظاہر کی تھی۔

نادرا کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں ذوالفقار احمد کی اسناد میں سنگین تضادات کا انکشاف ہوا، تاہم 2018 میں وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے عبوری برابری کا لیٹر حاصل کرنے میں کامیاب رہے، لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے دھوکا دہی، غلط بیانی کرکے یہ خط حاصل کیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ ووڈ کالج سے ان کی بی بی اے کی ڈگری صریحاً جعلسازی ثابت ہوئی، 1987 کی تاریخ کی یہ ڈگری مکمل طور پر ناممکن ہے کیونکہ یہ ادارہ 1997 تک سرکاری طور پر ڈینور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے نام سے جانا جاتا تھا، جب اسے آلٹا گروپ نے حاصل کیا اور اس کا نام تبدیل کرکے ویسٹ ووڈ کالج رکھ دیا گیا۔

اپنے پہلے آپریشن کے وقت، ڈینور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بنیادی طور پر تکنیکی شعبوں میں ڈپلومہ کرواتا تھا، جس سے اس بات کا امکان ختم ہوجاتا ہے کہ اس کا نام تبدیل کرنے سے ایک دہائی قبل ہی اس کے نئے نام کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری دی گئی ہو۔

ذوالفقار احمد کے تعلیمی ٹرانسکرپٹ میں مزید تضادات پائے گئے، جہاں کیلکولیٹڈ جی پی اے حتمی گریڈز سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، اس سے اضافی من گھڑت باتیں سامنے آئیں۔

حکم نامے میں ذوالفقار احمد کی آئینی درخواست کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انضباطی کارروائی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مساوی سرٹیفکیٹ واپس لینے کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کی تفتیش کو درست قرار دیتے ہوئے یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

ذوالفقار احمد کی برطرفی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’اصل کیس فائل کا مطالعہ کرنے اور اس سے متعلق تمام پہلوؤں اور مواد پر غور کرنے کے بعد، تمام ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد، میری بطور چیئرمین نادرا، رائے یہ ہے کہ مدعا علیہ ای آر پی نمبر 30510 ذوالفقار احمد کے خلاف الزامات ثابت ہو چکے ہیں، لہٰذا دستخط کنندہ نے ذوالفقار احمد پر ’ملازمت سے برطرفی‘ کا بڑا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر 30 دن کے اندر مجاز فورم کے سامنے اپیل دائر کرسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شرمین طالبان سے ملاقات سے پہلےکہا کہ ہم انہیں ابھی نہیں پہچانتے

?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر کے سینئر طالبان عہدیداروں سے ملاقات کے لیے روانہ ہونے

صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مرکز کو اسرائیل کی تنہائی کے بارے میں انتباہ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی نے

سارہ نیتن یاہو نےحزب اللہ کے خوف سےحفاظت کی درخواست

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی نیوز سائٹ والا نے نیتن یاہو کی اہلیہ کے

پیلے کا کینسر بڑھتا ہوا

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال نے بدھ

نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کرنے کے قابل نہیں: ہاریٹز

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبار نے منگل کی صبح الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز

جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے

شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا

کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے روکنے کیلئےاحکامات جاری نہیں کیے گئے، نگران وزیراعظم

?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے