?️
کرم: (سچ خبریں) لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سرکاری مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے بات چیت کررہی تھی، کہ 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کےتحت دوائیں اور کھانے پینے کا سامان ، سبزیاں اور پھل سمیت دیگر اشیا سے لدے 75 ٹرکوں کا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا۔
تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق کرم میں افسوس ناک واقعہ ہفتے کی صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، سامان سے لدے ٹرک پہنچنے سے قبل تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی، حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ ہونا تشویشناک ہے، واقعے میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج صبح لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے، جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نومبر 2024 میں شورش زدہ ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں متحارب فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے بعد 87 روز تک پارا چنار جانے والی سڑکیں بند رہی تھیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ایک امن معاہدہ کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم نے تصدیق کی تھی کہ متحارب فریقین کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں، ڈی سی جاوید اللہ محسود لوئر کرم میں سڑکیں کھلوانے گئے تو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں
مئی
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور
مئی
استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز تحریک حماس کے سیاسی دفتر
مئی
اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کمپیوٹر پروگرامرز کا ہدف بنا کر قتل
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے غزہ کی
مارچ
بائیڈن نے استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی
اگست
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری، حریت رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 6 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل
اپریل
پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ عرفان صدیقی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی
جولائی
مذاکرات امنیتی مذاکرات کے بعد؛ ٹرانس اٹلانٹک الائنس میں اعتماد کی ٹوٹی ہوئی دیوار
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: میامی میں حالیہ سیاسی واقعہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی تاریخ میں
دسمبر