?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے اور بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور خطرناک بھی ہوسکتی ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو وائرس ہمارے ہیلتھ سسٹم پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے بھی کہا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور نئے کیسز کی بڑی وجہ وائرس کی برطانوی قسم ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ابتدا میں ملک کے جن اضلاع میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آئے وہاں کی آبادی کا بڑا حصہ برطانیہ میں مقیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے اس قسم کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے جبکہ اس سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی زیادہ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پورے خطے میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے واضح ہورہا ہے کہ پورے خطے میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے: بزدار
?️ 18 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی
اگست
3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج
جون
اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری ناکہ بندی کے چوتھے مرحلے کی تفصیلات؛ قبضہ کرنے والوں کے لیے ایک پرخطر مرحلہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں : صیہونی حکومت کے خلاف بحری ناکہ بندی کا چوتھا
جولائی
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
اسرائیل کا غزہ میں ناکام منصوبہ نیے چہرہ کے ساتھ سامنے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری صہیونی ریاست کے
مئی
غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں
اپریل
اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ہے، گورنر پنجاب
?️ 13 جنوری 2023لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسمبلی عوام
جنوری
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے
?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے
جون