🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے اور بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور خطرناک بھی ہوسکتی ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو وائرس ہمارے ہیلتھ سسٹم پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے بھی کہا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور نئے کیسز کی بڑی وجہ وائرس کی برطانوی قسم ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ابتدا میں ملک کے جن اضلاع میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آئے وہاں کی آبادی کا بڑا حصہ برطانیہ میں مقیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے اس قسم کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے جبکہ اس سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی زیادہ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پورے خطے میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے واضح ہورہا ہے کہ پورے خطے میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری
امریکی مشیر اس کی فوج سے زیادہ خطرناک
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: الانبار صوبے میں الحشد الشعبی کی کارروائیوں کے کمانڈر قاسم
جنوری
پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان
🗓️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو
اپریل
الحشد الشعبی کے ہاتھوں اربعین زائرین کے خلاف حملے کا منصوبہ ناکام
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس
ستمبر
کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے
🗓️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب
جولائی
روس کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ اسے کس چیز سے خطرہ ہے: لاوروف
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: جنوبی افریقہ میں روسی سفارت خانے نے یوکرین کے تنازعے
جون
کیا امریکی صدر کے بدلنے سے واشنگٹن کی صیہونی حمایت میں فرق آئے گا؟
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کے اہم اتحادی اسرائیلی ریاست
ستمبر
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
🗓️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل