?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ٹیلیفون کیا۔صدر کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید میجر طلحہ منان شہید کے ورثا بھی بات کی۔صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت، شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ انہی شہداء کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے،یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے۔ایسے واقعہ پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔قوم اور شہداکے لواحقین اپنے ان بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔
عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ کوئٹہ اور راولپنڈی میں ادا کی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں شہید کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نمازِ جنازہ میں شرکت بھی کی۔
شرکت کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شامل تھے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر اور اعلی فوجی اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں فتح سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی کنجی
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈیمر نے
اپریل
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی
جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ
اپریل
کترینہ کیف نے پنجابی سیکھنا شروع کر دی
?️ 3 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل
دسمبر
غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کے ترجمان نے
دسمبر
پیپلزپارٹی کا فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر پھر حکومت چھوڑنے کا انتباہ
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی اہم حکومتی و انتظامی فیصلوں میں
جنوری
عراقی پارلیمنٹ میں امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تحریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ عراقی وزیر خارجہ کو ملک کے داخلی معاملات میں
مارچ
ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ
اکتوبر