چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش دہشت گرد حملے اور اس میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا کہ ہم پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے حملے میں جان کی بازی ہارنے والے دونوں ملکوں کے عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل نے ایمرجنسی پلان کا اجرا کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان چینی شہریوں، اداروں اور پاکستان میں موجود منصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔

حملے کی ذمے داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان سے قبل دفتر خارجہ نے کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، واقعے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں، سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی، حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملےگی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب مہران کار میں سوارحملہ آور غیر ملکیوں کے نکلنےکا انتظار کررہا تھا۔

دھماکے کے حوالے سے موصول ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم کار کی نمبرپلیٹ، انجن اور چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل پر فرد جرم 20 جنوری کو عائد ہوگی

?️ 6 جنوری 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں

جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر

لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی

صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی

انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے

ٹرمپ ٹوما ہاکس کو یوکرین بھیجنے سے کیوں پیچھے ہٹ گئے؟

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے یوکرینی

اسرائیلی فوج نے دیگر محکموں کا بجٹ بھی کیا ہضم 

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے ٹی وی چینل کے انکشاف کے مطابق،

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے کچے کےعلاقے میں انٹرنیٹ کی معطلی کا حکم

?️ 14 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے