🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں اور سرمایہ کاری کو درپیش خطرات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے اس سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ چینی کے لیے شہریوں کی حفاظت اہم ترین معاملہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چین کے 75ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چینی شہریوں کو درپیش خطرات پر بیجنگ کے تحفظات کا اظہار کیا اور چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔
جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت صدر شی جن پنگ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور صدر نے پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں متعدد مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے۔
دوسری طرف اسحٰق ڈار نے چین کے شہریوں کوہرقیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث زیادہ تر حملہ آوروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور چینی حکام کو دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مکروہ فعل میں ملوث ملزمان کو مناسب کارروائی کے بعد انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم چینی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور پاکستانی اقدامات کی تفصیلات صدر زرداری کے اگلے ماہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ کے ساتھ براہ راست شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے بہت جلد چین کے معاشی سپر پاور بننے کی پیش گوئی بھی کی اور کہا کہ میں نے چین کی ترقی کی جو رفتار دیکھی ہے وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس میں زیادہ دیر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی قوم کو خطے کی عظیم قوم بنانے کے لیے پاکستان چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس پائیدار اور جامع ترقی کے سفر میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں دو چینی شہری ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اسحٰق ڈار نے داخلی سلامتی کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے بالواسطہ طور پر کورٹ مارشل کے ٹرائل کا سامنا کرنے والے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کو ان کی سابقہ پالیسیوں کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے کو کمزور کیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے حکومت کے حالیہ انسداد دہشت گردی کے آپریشن عزمِ استحکام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب پاکستان کو کم سے کم بیرونی فوجی خطرات کا سامنا ہے، ’دشمن قوتیں‘ اسے معاشی طور پر کمزور کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اسحٰق ڈار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سمیت پاک چین اسٹریٹجک اتحاد مضبوط ہے اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز اس شراکت داری کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں کیونکہ یہ اہم اقتصادی شعبوں میں وسعت جاری رکھے ہوئے ہے۔
مشہور خبریں۔
خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانیہ کی سابقہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نے
ستمبر
بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن
جولائی
وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے
🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین
فروری
ہمیں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں: ترکی
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیٹک کونسل کے اجلاس میں بتایا
مارچ
آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری
🗓️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مارچ
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 3 اہم سوال
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اپریل
نواز شریف کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل منظر عام پر آچکی ہے، اعتزاز احسن
🗓️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز
اکتوبر
گزشتہ 6 ماہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے ہفتے
اگست