چین نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق  کوہستان میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی ’چائنا گیزوبا گروپ کمپنی ‘ نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا ہے۔جبکہ چینی کمپنی نے تمام پاکستانی ملازمین کو بھی برخاست کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
خط میں چائنا گیزوبا گروپ کمپنی کایہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو گریجویٹیی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوار الحق نے کمپنی کے کام بند کردینے اور چینی کمپنی کے خط کی بھی تصدیق کی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکیورٹی کے معاملات درست ہوں گے،کام شروع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد چین نے بھی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا،اس ضمن میں چینی باشندوں کی بس کوپیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چینی ٹیم آئندہ روز جائے وقوعہ جائیگی،جہاں انہیں پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل داسو میں بس کھائی میں گِرنے سے 9 چینی اور4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں دو ایف سی جوان اور دو مزدور شامل تھے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکا خیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح پر واقعے کے حوالے سے رابطے جاری ہیں اور تحقیقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے

ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری مباحثوں میں شرکت کیوں نہیں کی

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:امریکہ انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شام مقامی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر سندھ کے وزیر اعلی کا ردل عمل سامنے گیا

?️ 18 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہ وفاقی

نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’سمجھوتہ‘ ہوسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر

گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مارکیٹ میں بے چینی برقرار

?️ 24 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں کی

پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوگا

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے