چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گی

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے اس حوالے سے چین سے کوروناویکسین کی چھٹی کھیپ 29 اپریل کو پاکستان لائی جائے گی، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مزید کورونا ویکسین لانے کے لیے انتظامات جاری ہے، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے ، اجازت ملتے ہی 3 طیارے بیجنگ روانہ کیے جائیں گے۔3بوئنگ77طیارے چین سے 10لاکھ ویکسین لے کر آئیں گے ، 29اپریل کوکوروناویکسین کی چھٹی کھیپ پاکستان لائی جائے گی۔

گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن کے 3 طیاروں کے ذریعے 76 ٹن کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی، ذرائع وزارت صحت کے مطابق ۔ ‏پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ ڈوز کے سودےکیے ہیں ، اب تک پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین کی 45 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں تاہم چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔خیال رہے  پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہفتہ افغانستان سے سویلین انخلاء آپریشن کا آخری دن ہے: برطانیہ

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:برطانوی فوج ایسےوقت میں افغانستان سے عام شہریوں کے انخلاء کے

نابلس میں 2 فلسطینیوں کی شہادت

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے

دارالحکومت میں شیعہ سنی اتحاد کی گونج

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: دارالحکومت میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اسلامی مذاہب کے

پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی

بلاول بھٹو کی میثاق مفاہمت کی حمایت، عدالتی و انتخابی اصلاحات کا مطالبہ

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میثاق مفاہمت

سابق پاکستانی اہلکار: قاتل صہیونیوں نے ایران کے دانت کچلنے والے جواب سے سبق نہیں سیکھا

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے ایک سابق وزیر اور ملک کی حکمراں جماعت

اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے