🗓️
کراچی(سچ خبریں)چین کی ایک کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ یہ کمپنی لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بلوچستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔چین میں شراب تیار کرنے کے وسیع تجربہ کے ساتھ ، یہ پہلی چینی کمپنی ہوگی جو پاکستان میں اپنا پلانٹ قائم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ لائسنس ایکسائز، ٹیکسیشن اور محکمہ انسداد منشیات بلوچستان نے جاری کیا تھا۔ ۔ ھوئی کوسٹل بریوری اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ نامی کمپنی، حب (بلوچستان) کے پتے کے ساتھ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ 30 اپریل 2020 کو رجسٹرڈ ہوئی ہے۔
یہ کمپنی دنیا کے مشہور برانڈز تیار کرنے کے لئے مشہور ہے اور وہ پاکستان میں اپنے دو مشہور برانڈز متعارف کروائے گی۔ مینوفیکچرنگ سے لے کر پیکیجنگ تک کا سارا عمل لسبیلہ میں واقع اس کے پلانٹ میں انجام پائے گا۔
اس حوالے سے موقف جانے کے لیےچینی کمپنی وئی کوسٹل بریوری اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ کے پاکستان میں ڈائر یکٹر نعمان علی خان سے جسارت نے متعدد بار رابط کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابط نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سر عام شراب پینے اورکشید کرنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود غیرقانونی طور پر شراب بنانے اور بیچنے کا کاروبار روز بروز ترقی کرتا جا رہا ہے۔پاکستان میں ڈیروں اور گھروں میں واقع شراب بنانے والی ہزاروں بھٹیاں سالانہ بنیادوں پر لاکھوں لیٹر ’دیسی شراب‘ بناتی ہیں لیکن طلب ہے کہ کم ہوتی نظر نہیں آتی۔
مشہور خبریں۔
روس کا افریقی ممالک کی طرف جھکاؤ
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ
اگست
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
🗓️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے برطرفی کے خلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے
اپریل
بلوچستان: مستونگ دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج
🗓️ 2 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی کوئٹہ نے گزشتہ روز بلوچستان کے
نومبر
یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جنوری
آج صیہونی اسپتال اور ہیلی کاپٹر بہت مصروف ہیں؛ وجہ؟
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے اسپتالوں کے قریب
اکتوبر
صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کا مؤقف
🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے
مئی
فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے
🗓️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی
جولائی
صیہونی حکومت دبئی شیوخ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں!
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز اور دبئی کے شیخ ڈوم کے
فروری