?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کر رہی ہے اسی دوران چین سے خریدی گئی 5 لاکھ ڈوز کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ لے کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے ، پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین لے کر چین سے آنے والا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جس میں 5 لاکھ ویکسین بیجنگ سے اسلام آباد لائی گئی ہے ، جہاں سے کورونا ویکسین کو ای پی آئی کے ویئر ہاؤس منتقل کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔
پاکستان نے سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کی ہے ، اس سلسلے میں سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے پاس ہے جب کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر مزید بات چیت بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سائنوفارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی ، جب کہ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سائنوفارم ویکسین دی جارہی ہے۔دوسری جانب چین نے اپنی ویکیسن لگوانے والے غیر ملکیوں کو ایک سال کی بندش کے بعد ویزے جاری کرنے اور کورونا کے تناظر میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
چین نے کہا ہے کہ جو افراد چین کی بنی ہوئی کورونا ویکیسن لگائیں گے صرف وہی ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے اپنی تیار کردہ ویکیسن لگوانے والے ممالک جن میں پاکستان ، امریکا اور بھارت شامل ہیں، کے شہروں کو ایک سال کی بندش کے بعد ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ، امریکا میں چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چین کی کورونا ویکیسن لگانے والے افراد کو ویزا جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے عراق میں فوجی اور اقتصادی قبضے کا رخ کیا: عراقی سیاست دان
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عراق میں نرم اور فوجی جنگ اور دہشت گردی کے استعمال
جنوری
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون
صورتحال گورنر راج لگانے کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چند لوگ
نومبر
امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا
مئی
کئی جرمن ریاستوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: جرمنی کی کئی وفاقی ریاستوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی
اپریل
امنیتی کونسل، جرم کا شریک؛ انسانی حقوق کے تحفظ میں بین الاقوامی اداروں کی ناکامی
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: جولائی 2025 میں، میڈیا نے ایک تصویر جاری کی: ایک
جولائی
امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف
مئی
عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی
دسمبر