?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئر بیس پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔
قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں، دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم امور میں ایک دوسرے کے شراکت دار بھی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین سال میں دوسری مرتبہ پاکستان کا اہم دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران اسٹریٹجک روابط، علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جبکہ رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان نے بھی بیجنگ کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل میں مزید مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی
اکتوبر
جانسن کی قانون توڑنے کی نئی تصویر منظر عام پر
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے قرنطینہ کے دوران آج ایک پارٹی میں جانسن
فروری
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری، قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا
?️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل
?️ 7 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
صنعا میں یمنی عوام پر سعودی ڈرون گرا
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج منگل کو مرکز شہر صنعا میں
مئی
صیہونی ٹیم کی حمایت میں اماراتی چینل کا غیر پیشہ ورانہ اقدام
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اماراتی چینل اسکائی نیوز نے آمستردام میں صیہونی ٹیم کے حامیوں
نومبر
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج
مارچ
الاقصیٰ طوفان صہیونیوں کے خلاف ایک اہم جنگی موڑ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی پر ردعمل کے بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر