چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئر بیس پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں، دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم امور میں ایک دوسرے کے شراکت دار بھی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین سال میں دوسری مرتبہ پاکستان کا اہم دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران اسٹریٹجک روابط، علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جبکہ رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان نے بھی بیجنگ کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل میں مزید مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہارِ اطمینان

?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع یاسر

امریکی حکام اندھے چرواہوں کی طرح ہیں: روسی سفیر

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے آج جمعہ

فلسطینی نوجوانوں نے تل آویو کے ساتھ تنازع کے اصولوں کو کیسے تبدیل کیا؟

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  جیسے جیسے صیہونی حکومت اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے

نئی دہلی اور قاہرہ اسٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں: مصر اور بھارت نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کا زبردست حملہ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  صہیونی فوجی اور آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور

وفاقی وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال مئی میں طے ہونے کی امید

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر

فلسطینی انتفاضہ کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کا یوم سیاہ کے موقع پر بیان

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی انتفاضہ کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے اسلامی

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور

?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے