?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جب کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی، انہوں نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات میں زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور چینی شہریوں پر حملے سے متعلق تفصیلات، تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں، ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چین کے تصور سے پوری طرح متفق ہیں، کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
چینی سفیر نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹ فیکٹری کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی پولیس نے 2 چینی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش پر مفرور نجی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق لبرٹی ٹیکسٹائل ملز کے سیکیورٹی انچارج نجیب الرب نے بتایا کہ وہ 4 چینی شہریوں، پولیس اور نجی گارڈز کے ہمراہ سائٹ ایریا میں واقع ملز پر صبح تقریباً 8 بج کر 2 منٹ پر پہنچا۔
ایف آئی آر کے مطابق سیکیورٹی انجارج نے کہا کہ غیر ملکی شہری فیکٹری میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر تقریباً 5 ماہ سے کمپنی میں کام کرنے والے سیکیورٹی گارڈ نے اپنی 9 ایم ایم پستول سے چینی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ہوگئے اور مشتبہ گارڈ اپنی پستول کے ہمراہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔
مشہور خبریں۔
اناج کے عالمی بحران کا ذمہ دار مغرب ہے: کریملن
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: کریملن نے مغربی ممالک کے ان دعوؤں کی سختی سے
مئی
غیر ملکی مشنوں میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اخلاقی بدعنوانی کا پردہ فاش
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: برطانوی نمائندہ جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے ایک
دسمبر
روس دفاعی نظام سے زمینی اہداف پر حملہ کرتا ہے: لندن کا دعویٰ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ڈان باس کے علاقے میں روسی اور یوکرائنی افواج کے
جولائی
کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں
جون
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تولسی گبرڈ نے
اگست
’عمران خان کا مکمل اعتماد کا اظہار‘ حماد اظہر کا پی ٹی آئی عہدوں سے استعفیٰ نہ منظور
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حماد
مارچ
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے
جنوری
روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے
جولائی