🗓️
کراچی (سچ خبریں)کورنا وائرس کی بڑھتی لہر کو دیکھتے ہوئے ایک مقامی کمپنی نے چین کی دوا ساز کمپنی سے پاکستان میں کوڈ ویکسین بنانے کا معاہدہ کیا ہے ایم/ایس سرلے کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں یہ بات سامنے آئی جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے چینی کمپنی لائیوزون مفارم انک کے ساتھ نوول کورونا وائرس ویکسین (وی-01) بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔
خط سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ویکسین اپنے ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے اور اس کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی وباکے خلاف مجموعی اقدامات میں اہم اضافہ ہوگی۔
خط میں کہا گیا کہ ‘ری کمبینینٹ نوول کووِڈ 19 ویکسین (وی-01) لائیوزون نے تیار کی ہے جس کے کلینیکل ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں’۔
خط میں مزید کہا گیا کہ تیسرے مرحلے کی کلینکل تحقیق میں متعدد ممالک میں 20ہزار سے زائد سبجیکٹس شامل ہیں جس کا مقصد وی-01 پروگرام کی افادیت، تحفظ اور قوت مدافعت ابھارنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی کووِڈ ویکسین منصوبوں میں سے وی-01 میں بہت سے ممکنہ فوائد ہیں مثلاً مضبوط سیفٹی پروفائل، جاندار شے میں اعلیٰ غیر جانبدار اینٹی باڈی کی طاقت، طویل پائیداری اور مینوفیکچرنگ بڑھانے میں آسانی شامل ہے۔
سیئرلے پر اعتماد ہے کہ موجودہ عالمی وبا کے دور میں متعلقہ حکام فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے اور تیزی سے منطوری کی معاونت کریں گے تا کہ تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز پاکستان میں کیے جاسکیں۔
مالیاتی منڈی اور طبی ماہرین کا خیال ہے صحت کے بڑھتے ہوئے بحران اور کورونا وائرس کی ایک بعد ایک نئی لہر کے دوران بہتر علاج کی ضرورت دوا ساز کمپنیوں کے لیے کاروباری فوائد حاصل کرنے کا موقع بن کر ابھری ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے اب تک ملک میں استعمال کے لیے 4 ویکسینز کو منظوری دی ہے جس میں کین سینوفام اور کین سینو، اسپٹکنک وی ار آسٹرازینیکا شامل ہیں۔
ادویہ سازی کی صنعت کے ایک عہدیدار کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ‘یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی دوا ساز کمپنی کسی منظورہ شدہ ویکسین کی تیاری کا اجازمہ نامہ لائے گی۔
مشہور خبریں۔
ضرورت پڑنے پر عراق میں امریکی فوج غزہ میں تعینات ہونے کے لئے تیار
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:انٹرسیپٹ بیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ
فروری
چین امریکہ کے اندر کہاں تک گھس چکا ہے؟ ایف بی آئی کا اعتراف
🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ
اپریل
گوجرانوالا: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 7 مارچ 2023گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ
مارچ
یمن کا امریکہ اور اسرائیل کو واضح انتباہ
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی مزاحمت سے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں
مارچ
امریکہ کی موجودگی میں اردن اور متحدہ عرب امارات کا صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:اردن اور متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ موسمیاتی
نومبر
غزہ میں صلح کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے: یونیسیف
🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اس علاقے میں صیہونی حکومت کی 10 ماہ سے زائد
اگست
عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق
جون
اسرائیلی حکام ایران سے ڈر کر بڑی شکست تسلیم کرنے کو تیار
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
اگست