?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کریں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی اور مناسب سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک جیل میں کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل میں کیوں نہیں؟
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو عدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے، تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔
دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسپورٹس مین ہیں، انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بتایا گیا تھا کہ اب جیل میں اے، بی اور سی کلاس ختم ہو گئی ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اب جیل میں عام اور بہتر کلاس ہوتی ہے، وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو طے شدہ ہے کہ وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں، جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں وہ انہیں ملنی چاہئیں، کوئی حق تلفی نہ ہو۔
قبل ازیں 6 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کے بعد بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اٹک جیل میں قید سے متعلق نوٹی فکیشن طلب کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح
?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات
فروری
ریپبلکن امیدواروں کے درمیان بحث و مباحثہ
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کی میزبانی میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے
اگست
ایک مذہبی فرقے نے واشنگٹن سے تل ابیب کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ کے رہنماؤں نے اس ہفتے وائٹ ہاؤس
فروری
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک
اگست
بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کو سزائے موت
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: بنگلہ دیش کے سابق وزیر اعظم کو انسانیت کے خلاف
نومبر
عراق میں ریکارڈ توڑ خشک سالی، زمینیں پیاسی، آنکھیں آسمان کی جانب
?️ 29 اکتوبر 2025عراق میں ریکارڈ توڑ خشک سالی، زمینیں پیاسی، آنکھیں آسمان کی جانب
اکتوبر
برقی گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کے متعلق اہم پیش رفت
?️ 15 اپریل 2024ٹوکیو: (سچ خبریں) سائنس دانوں نے ایک نیا عمل دریافت کیا ہے
اپریل