?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن کو چندے اور امداد کھانے کی عادتیں پڑی ہوں وہ دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے۔
مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس کو دیکھو وہ پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے، حالانکہ اپنے صوبوں کی حالت دیکھنی چاہئے، کے پی میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے، لیکن وہاں کی حکومت اس پر کوئی بات نہیں کرتی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، کیا کے پی حکومت نے ان متاثرین کو امداد فراہم کی؟ آپ کے وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق سے فنڈز کیلئے خط لکھتے ہیں اور آپ یہاں شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیر رہے ہیں، کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرپشن کی کہانیاں سنا کر استعفے دیئے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سیلاب متاثرین کے سروے میں مصروف ہیں، یہ سروے متاثرہ افراد، کسانوں، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کا جائزہ لے رہا ہے، پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کے سروے ایک ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی، مریم نواز خود سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے پاس جا کر ان کی مدد کریں گی، وہ کسی کے سامنے مدد کیلئے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی اور ان کا مقصد عوامی خدمت ہے نہ کہ امداد یا چندہ مانگنا۔


مشہور خبریں۔
طالبان: افغانستان محفوظ ہے کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزیر داخلہ نے افغانستان میں قومی سلامتی
دسمبر
بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے: وزیر اعظم
?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں
دسمبر
سویڈن میں اسلام فوبیا بڑھتا ہوا
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:پریس ٹی وی کے مطابق سویڈن میں گھریلو کارکنوں کے اعدادوشمار
جون
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
ترکی میں معاشی بحران جاری
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر
اپریل
میں صدر بنا تو روس اور چین کے ساتھ کیا کروں گا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر
ستمبر
الحشد الشعبی اربعین کی تقریب کا ایک اہم حفاظتی رکن ہے:عراقی وزیر دفاع
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیر دفاع جمعه عناد السعدون جنہوں نے کل (اتوار ،
ستمبر
وزیر اعظم نے ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ
جولائی