چمن سیکٹر میں پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) چمن سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے گُھٹنے ٹیک دیئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیار قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک افواج کی جوابی کارروائی پر افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں متعدد افغان طالبان پوسٹوں، ٹینکس اور عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین

نیتن یاہو کا نیویارک کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ طویل ہوسکتا ہے:اسرائیلی میڈیا

?️ 15 ستمبر 2025نیتن یاہو کا نیویارک کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ طویل ہوسکتا

کوئی بھی سفیر وزارت خارجہ کو اطلاع دئے بغیر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے

عمران خان کی ’موجودہ بحرانوں‘ کے درمیان وزیر اعظم، وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں پر کڑی تنقید

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

ہم ایران کو صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں،حملہ نہیں کرسکتے:سابق صیہونی وزیر اعظم

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ ہم

شام کے متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے والے ایرانی کمانڈر کا انتقال

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے متعدد شہروں کو داعشی دہشتگردوں کے جنگل نے آزاد

سی آئی اے کے جاسوس کی شناخت اور گرفتاری پر چین کا ردعمل

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:آج چین کی قومی سلامتی کی وزارت نے ایک چینی شہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے