🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی ،لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ میں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ایک رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی 4 سال بعد بول پڑے۔
انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے ،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ہر جانب خدمات کے نشان ہیں، میرا بیٹا بھی آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔
میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق س چوہدری نثار علی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ بار بار وضاحت کر چکاہوں سوشیل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، اس کے باوجود چند شر پسند عناصر میرے نام سے سوشیل میڈیا اکائونٹ کھول کر طرح طرح کے بیانات جاری کر رہیے ہیں، میرا نہ تو اپنے نام سے منسوب کسی سوشیل میڈیا اکائونٹ سے تعلق ہے اور نہ ہی ان کے حوالے سے جاری کسی بیان سے۔
انہوںنے کہاکہ اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے ان غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہا ہوں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر چوہدری نثار علی خان کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مختلف ٹویٹس کیے جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق کے شہر ناصریہ میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:آج صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے
اکتوبر
یورپ میں خواتین کی آواز کیوں نہیں سنی جاتی؟
🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: خواتین کے قتل کے بحران نے فرانس، جرمنی اور انگلینڈ
ستمبر
7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟
🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے
مارچ
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست
امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے روس کے حمایتی ممالک پر نئی سخت
اکتوبر
صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن
نومبر
یمن، شام، لیبیا اور افغانستان کے بحران قابل حل ہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یمن،
مارچ