پی پی پی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے پر اتفاق

?️

لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا ، صوبے میں دونوں جماعتوں کے ورکنگ ریلیشین کو بھی مضبوط بنایا جائے گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں صوبائی وزراء عطا تارڑ ، ملک محمد احمد علی ، خواجہ سلمان رفیق ، عمران گورایہ ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، شرجیل میمن ، ڈاکٹر عاصم حسین ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ بھی شریک ہوئے ۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سابق صدر نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آصف علی زرداری نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، اس مقصد کے لیے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا ۔

ذرائع کہتے ہیں کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اورایک رہیں گے ، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اس کو ساتھ لے کر چلیں گے ، دونوں جماعتوں کے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا کیوں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے ، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں قائل ہوں۔

مشہور خبریں۔

ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ

ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا یہ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے: وزیراعظم

?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بزدل

پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

کالیفرنیا میں تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: کیلیفورنیا کی ریاستی حکام 17,000 جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

سندھ حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا اعلان

?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش

شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان

پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘ ( SadaPay)کا پاکستانی فری لانسرز کے لیے احسن اقدام

?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘  نے پاکستانی فری لانسرز

لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے