پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کی مبینہ لیک کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈٹ گئی ہے۔  پی ٹی آئی نے کمیٹی کے کنوینر مولانا عبدالغفور حیدری سے کہا کہ وہ اس معاملے پر کسی بھی بیان سے گریز کریں۔

اعظم سواتی کی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے ہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے کیونکہ اعظم سواتی سپریم کورٹ سے انصاف چاہتے ہیں۔

مزید برآں ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ 7 نومبر کو پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی ایک قرارداد کے ذریعے کمیٹی کو مسترد کر دیا گیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ اس کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے واضح مؤقف کے بعد اعظم سواتی کی اجلاس سے غیر حاضری سے متعلق کنوینر کا بیان حقیقت کے برعکس اور نامناسب تھا۔

2 روز قبل (جمعہ کو) کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد مولانا غفور حیدری نے اعظم سواتی کی اجلاس میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس صورتحال میں کمیٹی اعظم سواتی کی کوئی مدد نہیں کر سکے گی۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن- کم ملاقات، یوکرین میں جنگ کا رخ کیسے بدلے گی؟

?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج صبح جمعرات، 14 ستمبر شمالی کوریا کے مقامی میڈیا نے

ویوو کا جلد ہی ایس سیریز کے دو نئے موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان

?️ 21 دسمبر 2021بیجنگ( سچ خبریں) چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ جلد ہی ’ایس‘ سیریز کے

فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں کون کون شامل ہے؟

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی، سندھ،

اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے اہم اعلان

?️ 11 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے

دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے صارفین پریشان

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے

یمن پر امریکی تسلط کے بارے میں دستاویزی فلم

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے