?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیشہ دہشت گردوں کے مؤقف کی تائید کی، پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آچکا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، آپ تحریک طالبان سے کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟ ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، اب چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا مؤقف اپنانا ہوا تھا اور ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 40 ہزار لوگوں کو یہاں بسایا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، ان کی ترجیحات واضح نظر آرہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے مؤقف کو گزشتہ 12 سال سے اپنائے ہوئے ہے، پی ٹی آئی اورخیبرپختونخوا کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آچکا ہے، جو کام اور پالیسی غلط ہوگی اس کو کال آؤٹ کرنا چاہئے۔
وزیر مملکت نے واضح کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی پالیسی سے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو ڈی ریل کررہی ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں، بنوں میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازجنازہ میں کسی پی ٹی آئی لیڈر نے شرکت نہیں کی، اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی میں علیمہ خان،سلمان اکرم راجہ اور علی امین گنڈاپور گروپ ہے، وزیراعلی کے پی نے بات کی کہ پارٹی کے اندر گروپ بندی کھل کرسامنے آگئی ہے، انہوں نے کھل کر انکشاف کیا کہ پارٹی کے فیصلے غلط ہورہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
"آرام”؛ بریکسٹ سے پیچھے ہٹنے کے لیے لندن کا کوڈ نام؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیر اعظم "ڈیوڈ لیمی” کے
دسمبر
بین الاقوامی کشتی کاروان صمود کے بڑے بحری جہاز کے اوپر ڈرونز کی پرواز
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی کشتی صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے
ستمبر
امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے
مارچ
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی نظر
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اتوار کو جاری ہونے والے امریکہ میں نئے پولز سے
جون
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور ابوظہبی میں منعقد
?️ 29 جون 2025ابوظہبی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان
جون
شام پر حملوں کے بارے میں دمشق سے تل ابیب کو سخت وارننگ
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دمشق کے خلاف
مئی
زیلنسکی اور کیر اسٹارمر کے درمیان لندن میں ملاقات
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے لندن میں یوکرین کے
اکتوبر
یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں
اکتوبر