پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

زرتاج گل

?️

پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ زرتاج گل کو 31 جولائی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی ہے۔

عدالت کے مطابق آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، درخواست گزار زر تاج گل نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ اور دو نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی کا این اے 129 کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

?️ 27 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی

صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا

?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد

صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی

بارشی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز

?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بارشی

یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ

چین کی امریکہ کو دھمکی

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان

آرامکو کے 4% شیئرز سعودی اسٹیٹ فنڈ میں منتقل

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے آرامکو کے 4 فیصد حصہ کو سرکاری

مسجد اقصیٰ کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے