?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بغیر عام انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نگران حکومتوں کی جانبداری ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتی جارہی ہے کیونکہ یہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے ساتھ ’خصوصی سلوک‘ کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کا ’امکان‘ ہے، تاہم اس حوالے سے آج تک کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، جس کے سبب متعلقہ حلقوں میں اس معاملے پر بےیقینی بڑھتی جارہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر قوم اور سپریم کورٹ کو جوابدہ ہے، یہ سب کو معلوم ہے کہ نگران حکومت ایک پارٹی کو خصوصی رعایت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دی گئی تو انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھیں گے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کیے گئے تو ملک کو آئینی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کی جانبداری ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتی جا رہی ہے، حکومتِ پنجاب کس بنیاد پر سزائیں معطل کر رہی ہے؟
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے پائی جانے والی بےیقینی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر بےیقینی پیدا کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھا رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلسل انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے جواب نہیں دیا۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ ایک جانب ہم انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں اور دوسری طرف ووٹر کے اندراج اور معلومات کی اپ ڈیٹس کی آخری تاریخ 28 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا مطلب عوام کے ووٹ کا حق مسترد کرنے کے مترادف ہے۔
پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے بغیر عام انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، پیپلزپارٹی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی نے جو کچھ بھی کیا ہے ہم اس کی حمایت نہیں کرتے اور ان کو اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پی ٹی آئی کے بغیر عام انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو صرف اپنی نہیں بلکہ تمام جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا دبئی صیہونی مجرموں سے محفوظ ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک
جولائی
جنوبی افریقہ کا G20 ممبران کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر زور
?️ 22 نومبر 2025 سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے G20 سربراہی اجلاس
نومبر
بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام
مئی
ٹرمپ اور مسک دوبارہ آمنے سامنے
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کے
جولائی
کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 4 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
جنوری
یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی۔ طاہر اشرفی
?️ 31 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی
اکتوبر
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
امریکہ عقل سے کام لے تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں:ایران
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر امریکہ حقیقت پسندی
جولائی