پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران سے ملاقات حکومت کو کروانی ہے، یہ میری ذمہ داری نہیں، ایاز صادق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد قیصر سے فون پر بات ہوئی تھی، جس میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور حکومت کے دیگر اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللّٰہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سیکیورٹی یا صحت کے مسائل کی وجہ سے کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔

آج صبح سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی

?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے

شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے

پاکستانی وفد کابل کے دورے پر

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ

 عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے:پاکستان

?️ 8 ستمبر 2025 عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے:پاکستان کا مطالبہ

 نسلہ ٹاور کو  ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری

?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو  ایک ہفتے کے اندر

افغان طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود روابط ضروری ہیں، منیراکرم

?️ 21 ستمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب

طالبان پر تنقید کرنے والا یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان پر

سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے