?️
پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،بجٹ اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے کی تیاریاں،بجٹ اجلاس کی منصوبہ بندی طے کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اہم مشاورتی اجلاس آج سہ پہر3بجے طلب کرلیا،دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماوں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بجٹ کیلئے منصوبہ بندی طے کی جارہی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ سے کوئی اچھائی کی امید نہیں ہے۔
بجٹ میں کفایت شعاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
بجٹ میں کوئی ریفارمز نہیں لائی جا رہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ آج دن تین بجے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیاتھا۔
یہ وہی لوگ ہیں جو ہماری 6.5 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھتے تھے۔ آصف زرداری نے کہا تھا کہ ہم غریبوں کے ٹھنڈے چولہے چلانے آئے تھے ہمیں تو ابھی تک کوئی چولہا چلتا نظر نہیں آیا تھا۔اسلام آباد میں عمر ایوب و دیگررہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا تھا کہ ملک میں غربت کی شرح 45 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
گزشتہ تین سالوں میں تین کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے تھے۔گلف ممالک اور نیوزی لینڈ کی آبادی بھی تین کروڑ نہیں تھی۔وام معاشی طور پر یتیم ہو گئی ہے، انسان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں ، اس حکومت نے کسان دشمنی کی پالیسی رکھی ہوئی تھی۔بہت بڑے فنکاربنتے تھے ملک کا بیڑہ غرق کردیاتھا۔ یہ اکنامک سروے فارم 47والا تھا۔ اکنامک سروے میں جھوٹ بولا گیا اورعوام کودھوکہ دیا گیاتھا۔
اس موقع پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گروتھ ریٹ جودکھائی جارہی تھیاس میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ہ شہبازشریف کا لیلہ بجٹ تھا۔ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے جبکہ حکومتی وزرا کہتے ہیں مہنگائی کم ہوئی تھی۔رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے حکومتی وزرا کوچیلنج کیا ہے میرے ساتھ بازاروں میں چلیں، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، تقریباً 32 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے تھے۔ وزیر خزانہ شریف آدمی بدمعاشوں میں پھنس گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں تزویراتی غلطی کی ہے: امریکہ
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:ایک امریکی دستاویز نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور اس کے
مارچ
ہر روز جنگ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 300 سے زائد
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: الصحفہ العالمیہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ القاباتی کے حوالے سے بتایا
نومبر
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95
اکتوبر
اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکسانا ایک نفسیاتی عمل ہے: المانیٹر
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا نے صہیونی ریژیم کے ایران پر ممکنہ
جون
کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں
اپریل
ویانا مذاکرات کا فاتح ایران ہے:عطوان
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم
دسمبر
جوڈیشل کمپلیکس پیشی: توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی
مارچ
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سفیر کے جنسی اسکینڈل کے بعد مراکشی باشندوں
ستمبر