پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔میڈیا رپوٹس  کے مطابق پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بڑا ایشو مہنگائی ہے،اس پر پہلے سے زیادہ آواز بلند کرنی ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو احتجاجی اور اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے کیسز کو عوامی مہم میں اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف 23 مارچ سے پہلے عام انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے، اس لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، پھر 70 فیصد پاکستان الیکشن موڈ میں چلا جائے گا، اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک انتشار کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سینئر لیڈرشپ سے میٹنگ کی ہے، ملک کے تمام ایشوز پر بات کی، اگر ہم نے ان ایشوز پر ایکشن نہ لیے تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے، آج جو ایشو اٹھانا چاہتا ہوں کہ جو بھی آج پاکستان میں ہورہا ہے، جس شرمناک طریقے سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کیے جارہے ہیں، ایسی چیزیں 70 سالوں میں بنانا ری پبلک میں نہیں دیکھیں، بنانا ری پبلک وہ ہوتی ہے جہاں انصاف نہیں ہوتا اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں سے مخاطب ہوں کہ دنیا میں کوئی ملک بتا دیں جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو اور وہ خوش ہو، اور وہ ملک جہاں قانون کی حکمرانی ہواور وہ غریب ہو، ایسا کہیں نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کی تصدیق

🗓️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی

سوشل میڈیا غزہ جنگ میں زورآزمائی کا میدان

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ میں اکثر فلسطین اور اسرائیل کے حامی ہیش

اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے

ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1

ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

🗓️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ

نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں

آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے

🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے