🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 24 نومبر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خلاف صدر جناح سپر مارکیٹ کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف صدر جناح سپر مارکیٹ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ، ریاستی وکیل ملک عبدالرحمٰن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
ریاستی وکیل ملک عبدالرحمٰن نے کہا کہ کچھ رپورٹس آگئی ہیں اور کچھ رپورٹس ابھی آنا باقی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ پہلی بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے یہ ماہرانہ رائے وہاں دینی تھیں، آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ درخواست گزار نے کہا ہماری تجارت کو چلنے دیں، آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ہم اجازت نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، کاروباری لوگوں سمیت احتجاجی مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں، امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت سے لڑائی میں عام شہریوں کا کیا قصور تھا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا، ان کے کاروبار کو کیوں بند کیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا، پی ٹی آئی سے پوچھوں گا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟
بعد ازاں، عدالت نے وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
تاہم حکومت نے 18 نومبر کو ہی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرکے احتجاج سے پہلے ہی پورے شہر میں کنٹینرز کھڑے کرکے تمام داخلی وخارجی راستے بند کردیے تھے، اس دوران اہم موٹرویز اور ہائی ویز، اسکول، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند رکھی گئیں۔
مشہور خبریں۔
ایران کا ٹرمپ کے خط کے تمام پیراگراف کا مناسب زبان میں جواب
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: عربی میڈیا نے بعض باخبر ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے
مارچ
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون
ڈونباس میں روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل رات یوکرین
ستمبر
انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز
نومبر
بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جن کا میڈیا کی جانب سے مختلف
جون
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
🗓️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
کینیڈا واقعہ میں مسلم فیملی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے: طاہراشرفی
🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و
جون