?️
مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حلقے میں چار پولنگ اسٹیشنوں پر ہوئی دوبارہ پولنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے 665 ووٹوں کے ساتھ میدان مارلیا ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے 665 ووٹ حاصل کیے جب کہ پاکستان پیپزلپارٹی کے امیدوار سردار قمر زماں خان 538 ووٹوں کے ساتھ دورے نمبر پر رہے۔
وسری طرف آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے انٹرویو مکمل کر لیے گئے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں وزیراعظم نے امیداواروں سے مختلف سوالات کیے اور ان سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں، فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔ چودھری تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ خصوصی نشستوں پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔ سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت دیگر عہدوں کا انتخاب ہونا ہے۔ پارٹی چیئرمین جو ذمہ داریاں دیں گے، اسے پورا کریں گے۔ خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے مختلف امور اور خصوصی نشستوں پر مشاورت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواہش ہے وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔


مشہور خبریں۔
شہید یحییٰ السنوار کے بھائی شہید ہو گئے یا زندہ ہیں؛ صیہونی انٹیلی جنس تذبذب کا شکار
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال پر
مئی
قائد انصار اللہ: غزہ کے عوام کی نسل کشی امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ ہدف ہے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے
جولائی
ڈھاکہ اجلاس کے موقع پر سینئر پاکستانی اور ہندوستانی حکام کی ملاقات
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور بھارتی وزیر خارجہ
کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر
جون
نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں صیہونی قابض حکومت کے فوجیوں کے
ستمبر
غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے خلاف اقوام متحدہ کی دو قراردادیں
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے حق میں
دسمبر
پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی بینک
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی
ستمبر
صیہونی فوجی اڈے پر دھماکہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ریاست کےفوجی اڈے
جنوری