?️
لاہور: (سچ خبریں) بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنائی جانے والی پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا عوامی جلسہ 15 ستمبر کے بجائے 22 ستمبر کو کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے جنرل سیکریٹری حماد اطہر نے اعلان کیا کہ پارٹی نے 22 ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) میں ہونے والے جلسے کے لیے نئے سرے سے درخواست جمع کرائی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان نے تین صفحات پر مشتمل درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر بڑے سیاسی اجتماع کے لیے این او سی مانگا گیا تھا۔
22 اگست کے پی ٹی آئی کے جلسے ملتوی ہونے پر پارٹی رہنماؤں کے درمیان مختلف خیالات موجود ہیں، تاہم پی ٹی آئی کو اپنے جلسوں میں بڑی تعداد میں عوام کو جمع نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
حماد اظہر نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ لاہور میں 22 ستمبر کو عوامی جلسے کے لیے نئے سرے سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی زیادہ تر توجہ 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کو دےگی۔
صوبائی جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے مزید بتایا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر پی ٹی آئی ایک بڑی مذہبی تقریب بھی منعقد کرے گی۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دوسری مرتبہ بھی عوامی جلسہ منعقد نہ کرنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ کچھ (ن) لیگی رہنماؤں نے کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کو ملتوی کر کے اپنی ہیٹ ٹرک پوری کر سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں دہشت گردانہ حملے
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ
ستمبر
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل
اکتوبر
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، ہر قیمت پر دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم
?️ 5 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی زیر صدارت
اپریل
پاپ کی جانب سے یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری
?️ 11 اکتوبر 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز
اکتوبر
اردگان کلی خارجی سیاست میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت نے
جولائی
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون